Wednesday, April 24, 2024

انتہا پسندی اور جنونیت بھارتی معاشرے میں بہت گہرائی تک سرایت کر چکی، اوباما

انتہا پسندی اور جنونیت بھارتی معاشرے میں بہت گہرائی تک سرایت کر چکی، اوباما
November 20, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھارت  کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا دیا اپنی کتاب میں لکھا، انتہا پسندی اور جنونیت بھارتی معاشرے میں سرکاری اور نجی سطح پر بہت گہرائی تک سرایت کر چکی ہے۔ باراک اوبامہ نے اپنی نئی کتاب ‘‘ اے پرامسڈ لینڈ ’’میں اہم حقائق سے پردہ اٹھایا۔ لکھتے ہیں کہ بھارت کو اس بات کا ادراک نہیں  کہ  ذرا سی غلطی پورے خطے کی  تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ آج بھارتی معاشرہ مجموعی طور پر نسل اور قوم پرستی کے گرد مرکوز ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بھارت ایک منتشر اور بے حال ملک، مذہب اور قوم میں بٹا ہوا ہے، بھارت بدعنوان سیاسی عہدیداروں، تنگ نظر سرکاری افسروں اور سیاسی شعبدہ بازوں کی گرفت میں ہے۔ اوباما نے مزید لکھا کہ بھارت میں انتہا پسندی، جنونیت، بدعنوانی اور مذہبی عدم رواداری بہت مضبوط ہوچکے ہیں۔ کوئی بھی جمہوری نظام اس کو مستقل طور پر جکڑ نہیں سکتا۔