Monday, September 16, 2024

امن دشمنوں کا علم پر وار، 12 گرلز اسکول نذر آتش کر دیے

امن دشمنوں کا علم پر وار، 12 گرلز اسکول نذر آتش کر دیے
August 3, 2018
چلاس (92 نیوز)   چلاس اور دیا مر میں امن دشمنوں کا تعلیم پر وار ہوا۔ رات گئے بارہ گرلز اسکولزمیں آگ لگا دی گئی۔ تعلیمی اداروں میں دھماکے بھی کیے گئے۔ ضلع دیامر میں داریل، گیال، تبوڑ اور کھنبری کے علاقوں  میں بھی گرلز اسکولز کو جلا دیا گیا۔ دیامر کے علاقے  جنگلوٹ، گلی بالا اور گلی پائین میں واقع ایک ایک گرلز سکول کوآگ لگا دی  گئی۔ افسوسناک واقعات کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔