Friday, April 19, 2024

انتہا پسند ہندو رہنما پنا لال انوشکا اور ویرات کی اٹلی میں شادی پر برہم

انتہا پسند ہندو رہنما پنا لال انوشکا اور ویرات کی اٹلی میں شادی پر برہم
December 20, 2017

ممبئی ( 92 نیوز ) بھارت کے انتہاپسند ہندو رہنما پنا لال کو انڈین کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی اٹلی میں شادی سے بھی مسئلہ ہوگیا ۔ پنا لال نے کہا کہ شادی کی رسم کیلئے انڈیا میں جگہ نہیں ملی؟۔


عالمی شہرت یافتہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ حسینہ کی شادی بی جے پی کو ایک آنکھ نہ بھائی ۔
انڈین میڈیا کے مطابق پنا لال کہتے ہیں کہ یہاں رام کرشنا، وکرم دیتیا اور یدھوشترا نے شادی کی ۔ کوہلی نے کیوں نہ کی ۔
پنا نےکہاکوہلی نے پیسہ اور شہرت بھارت سے کمائی لیکن شادی دیارغیر میں رچائی جو کہ غلط ہے۔
ویرات اور انوشکا 11 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔ اٹلی میں ہونےوالی اس تقریب میں صرف ان کے قریبی دوست اور اہلخانہ شریک ہوئے۔جن میں پنا لال شامل نہ تھے ۔
شاید شادی پر نہ بلائے جانے کا غم ہے جو پنا لال کو کھائے جارہا ہے۔


دوسری جانب نوبیاہتا جوڑا اٹلی خوبصورت مقام پر شادی کے بہترین دن گزار رہا ہے۔