Thursday, March 28, 2024

انتہا پسند طالبعلم کی ساتھی طلبا پر فائرنگ، سبیکا بھی زد میں آکر جاں بحق

انتہا پسند طالبعلم کی ساتھی طلبا پر فائرنگ، سبیکا بھی زد میں آکر جاں بحق
May 19, 2018
ٹیکساس (92 نیوز) اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے امریکا جانے والی پاکستانی طالبہ امریکیوں کی انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ کراچی  سے تعلق رکھنے والی سبیکا امریکی ریاست ٹیکساس کے سانا فی اسکول میں او لیول کی طالبہ تھی۔ اسی اسکول کے ایک انتہا پسند طالبعلم نے ساتھی طلبا پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس میں سبیکا بھی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئی۔ کراچی کی ہونہار سبیکا ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں  او لیول کی طالبہ تھی۔ اسکول کے ہی ایک انتہا پسند طالبعلم  نے سبیکا سمیت دس افراد کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ سبیکا اکیس اگست دوہزار سترہ کو امریکا گئی۔ نو جون دوہزاراٹھارہ کو وطن واپسی تھی۔ شدت غم سے نڈھال سبیکا کے والد کہتے ہیں بیٹی ملک اور خواتین کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی۔ سبیکا کے چھوٹے بھائی نے کہا کہ بہن نے نو جون کو واپس آنا تھا ،بڑے منصوبے بنا رکھے تھے۔ کراچی کے اسکول میں سبیکا کے کلاس فیلوز نے کہا کہ سبیکا نے ہمیشہ کلاس میں ٹاپ کیا۔ اعلیٰ عادات و اطوار کی مالک تھی۔ حالی دنوں میں امریکی تعلیمی اداروں پر حملوں کے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں۔ انتہا پسندوں کی جڑھیں امریکی معاشرے میں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔