Thursday, March 28, 2024

انتھونی جوشوا دوبارہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے

انتھونی جوشوا دوبارہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے
December 8, 2019
ریاض (92 نیوز) برطانوی باکسر انتھونی جوشوا دوبارہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے، انہوں نے اینڈی روئز جونیئر کو شکست دیکر اپنی پچھلی شکست کا بدلہ چکا دیا۔ انتھونی جوشوا اور میکسیکن نژاد امریکن باکسر اینڈی جوئز جونیئر کے درمیان ورلڈہیوی ویٹ ٹائٹل کیلئے فائٹ سعودی عرب میں ہوئی۔ انتھونی جوشوا مقابلے کے آغاز سے ہی اپنے حریف باکسر پر حاوی رہے اور ان پر تابڑ توڑ مکے برساکر ناک آؤٹ کردیا۔ فائٹ دیکھنے کیلئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان خصوصی طور پر جدہ پہنچے تھے۔ اینڈی روئز جونیئر نے انتھونی جوشوا کو رواں سال جون میں شکست دی تھی تاہم جوشوا نے سال کے اختتام سے پہلے ہی ان سے اپنی ہار کا بدلہ لے لیا۔