Saturday, April 27, 2024

انتونیوگوتیرس اور پی ایس ایل سکیورٹی پر انٹیلی جنس اداروں کی معاونت حاصل

انتونیوگوتیرس اور پی ایس ایل سکیورٹی پر انٹیلی جنس اداروں کی معاونت حاصل
February 18, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب کے دو بڑے ایونٹس کی سکیورٹی پر صوبائی حکومت نے ٹاپ عسکری انٹیلی جنس اداروں کی معاونت حاصل کر لی۔ پاک فوج کے اسپیشل یونٹس اور پاکستان رینجرز کے یونٹ بھی سیکورٹی کیلئے مدد فراہم کریں گے۔ انٹیلی جنس اداروں کی معاونت انتونیوگوتیرس کے دورہ لاہور اور کرتارپور کیلئے حاصل کی گئی ہے۔ پی ایس ایل سیریز کی سکیورٹی کیلئے بھی انٹیلی جنس اداروں کی معاونت حاصل کی جائیگی۔