Thursday, March 28, 2024

انتونیو گوتیرس دوسری مدت کیلئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ برقرار

انتونیو گوتیرس دوسری مدت کیلئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ برقرار
June 19, 2021

نیو یارک (92 نیوز) انتونیو گوتیرس دوسری مدت کیلئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ برقرار ہو گئے، عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

جنرل اسمبلی  کے غیر رسمی اجلاس میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے انتخاب پر انتونیو گوٹیرس سے حلف لیا۔ انتونیو گوٹیرس کی بحیثیت سیکرٹری جنرل دوسری مدت یکم جنوری 2022ء سے 31 دسمبر 2026ء تک ہو گی۔ انتونیو گوٹیرس نے جنوری 2017ء میں سابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کیمون کی جگہ عہدہ سنبھالا تھا۔ انتونیو گوٹیرس 2017ء کے انتخاب میں درجن بھر امیدواروں کو شکست دے کر سیکرٹری جنرل بنے تھے۔