Sunday, May 12, 2024

انتونیو گوتریس کا گورودوارا صاحب کا دورہ، کرتارپور راہداری کمپلیکس کا معائنہ

انتونیو گوتریس کا گورودوارا صاحب کا دورہ، کرتارپور راہداری کمپلیکس کا معائنہ
February 18, 2020
کرتارپور (92 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کی گورودوارا دربار صاحب کرتارپور پہنچے، معزز مہمان نے بابا گرونانک کی سمادھی پر پھول چڑھائے اور لنگر خانے میں کھانا بھی کھایا۔ انتونیو گوتریس کو سکھ یاتریوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔ انتونیو گوتریس ، گورودوارا صاحب ، دورہ ، کرتارپور راہداری کمپلیکس ، معائنہ ، 92 نیوز سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی گورودوارا صاحب آمد پر وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور پربندھک کمیٹی نے شاندار استقبال کیا، کرتارپور راہداری کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ سیکرٹری جنرل کو دربار صاحب  سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہیں سکھ برداری کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ انتونیو گوتریس نے کرتارپور راہداری کو پاکستان کی امن دوست خواہش کی عملی مثال قرار دے دیا، کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اچھا اقدام ہے۔ انتونیو گوتریس ، گورودوارا صاحب ، دورہ ، کرتارپور راہداری کمپلیکس ، معائنہ ، 92 نیوز دربارصاحب کرتارپور کے دورے کے دوران انتونیو گوتریس کو یادگاری تحائف پیش کئے گئے، انتونیو گوتریس کو سر پر زرد رنگ کا رومال بھی باندھا گیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سکھ برادری میں گھل مل گئے، اور دربار پر بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کے ہمراہ ایک ہی دسترخوان پر کھانا بھی کھایا۔ وزیر مذہبی امور بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ انتونیو گوتریس ، گورودوارا صاحب ، دورہ ، کرتارپور راہداری کمپلیکس ، معائنہ ، 92 نیوز کرتارپور راہداری، گوردوارہ دربار صاحب، سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن پر مکمل ہوا۔ گوردوارہ نارووال کی شان، 18 سال تک باباگرونانک دیو جی کا مسکن رہا۔ کرتارپور راہداری منصوبے کا پہلا مرحلہ 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔ کرتارپور راہداری کی تعمیر، گوردوارہ دربار صاحب کی تزئین و آرائش سکھ مذہب، عقائد کے مطابق کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے راہداری منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان میں امن و امان، مذہبی رواداری اور تاریخی ورثے کے قائل ہو گئے، انتونیو گوتریس نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا، تاریخی ورثے کی خوبصورتی کو سراہا۔