Sunday, May 12, 2024

انتونیو گوتریس کا بادشاہی مسجد کا دورہ ، تاریخی ورثے کی خوبصورتی کو سراہا

انتونیو گوتریس کا بادشاہی مسجد کا دورہ ، تاریخی ورثے کی خوبصورتی کو سراہا
February 18, 2020
لاہور (92 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ تاریخی ورثے کی خوبصورتی کو سراہا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان میں امن و امان، مذہبی رواداری اور تاریخی ورثے کے قائل ہو گئے۔ بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور مغل فن تعمیر کو سراہا۔ معزز مہمان نے گورنر پنجاب کے عشائیہ میں شرکت بھی کی۔ لمز میں خطاب میں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام کشمیر سمیت ہر جگہ ہونا چاہیے۔ عالمی سطح پر ملکوں میں مساوات نہیں ہے۔ سلامتی کونسل میں صرف پانچ ممالک کے پاس ویٹو پاور ہے۔ یو این سیکرٹری جنرل نے ایک اسکول کا دورہ بھی کیا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد  نے استقبال کیا۔ ہاتھوں میں پھول اور روایتی لباس پہنے بچوں نے مہمان کو خوش آمدید کہا۔ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے۔