Friday, April 26, 2024

انتقام پر مبنی سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی ، مریم نواز

انتقام پر مبنی سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی ، مریم نواز
September 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مریم نواز کا کہنا ہے انتقام پر مبنی سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس اپیلیوں پر سماعت شروع ہوئی تو مریم نواز روسٹرم پر اگئیں اور کہا کہ وہ دو چیزیں عدالت میں بیان کرنا چاہتی ہیں۔ ایک ان کے وکیل  امجد پرویز کووڈ کی وجہ سے بیمار ہیں۔ انہوں نے بیماری کے باعث مزید پیروی سے معذرت کرلی ہے۔ دوسرا یہ کہ وہ ایک پٹیشن فائل کرنا چاہتی ہیں ۔ ان کی اپیل سننے سے پہلے میرٹ کی بجائے پٹیشن کو سنا جائے ۔

مریم نواز نے عدالت سے وقت مانگنے کی استدعا کی۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنا وقت چاہیےَ؟ مریم نواز بولی ایک ماہ کا وقت درکار ہے جس پر نیب نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔ عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے موقع فراہم کرتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک  ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ امجد پرویز کو کورونا ہوا ہے۔ ان کے لئے ایک ہفتے میں دو مرتبہ سفر کرنا ممکن نہیں۔

دوران گفتگو صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ چوہدری نثار کے مطابق پیپلز پارٹی اچھی سیاست کررہی ہے ؟ اس پر انھوں نے کمنٹ دینے سے انکار کر دیا۔