Tuesday, April 23, 2024

انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث فیصل آباد مسائل کا گڑھ بن گیا

انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث فیصل آباد مسائل کا گڑھ بن گیا
July 7, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز)  انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث فیصل آباد مسائل کا گڑھ بن گیا، اس وقت شہر کا عوامی مسئلہ ناقص سیوریج سسٹم  ہے، بیسیوں علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں، بارش ہونے کی صورت میں  مسائل سنگین ہو جاتے ہیں۔

جھنگ روڈ کی رہائشی آبادیوں نعمت آباد، بابو والا، شاداب کالونی ، غلام محمد آباد کے کئی علاقے ،ادھر نثار کالونی سمن آباد، وارث پورہ، رضا آباد کی گلیاں اور بازار سیوریج کے مسائل کا شکار ہیں ۔

ابلتے گٹروں سے اٹھتا تعفن اور بدبو سے علاقہ مکینوں کا سانس لینا ہوامحال ، مکھی مچھروں کی بہتات، بچے بڑی جلدی بیماریوں کا شکار،، بارش ہونے کے صورت میں مسلہ سنگین ہو جاتا ہے ۔ شہریوں کے مطابق محکمہ واسا کو بارہا درخؤاستیں دیں لیکن شنوائی نہیں ہو رہی ۔

واسا حکام کے مطابق  لاک ڈاون کی وجہ سے فنڈز اورمشینری کی کمی مسائل کو حل کرنے میں آڑے آ رہی ہے ۔