Friday, April 19, 2024

انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے ساتھ ہر طرح تعاون کیا، ہمارے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: قمر منصور

انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے ساتھ ہر طرح تعاون کیا، ہمارے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: قمر منصور
April 23, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما قمرمنصور نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ایسے حالات پیدا کیے جائیں کہ ایم کیو ایم ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کر دے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما قمر منصور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اس کوشش میں ہیں کہ ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ ایم کیو ایم الیکشن کا بائیکاٹ کر دے، ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کی ہمیشہ توہین کی گئی۔ ایم کیو ایم ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر موقع پر انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ایم کیو ایم واحد سیاسی جماعت ہے جو ہمہ وقت الیکشن کے لیے تیار رہتی ہے، ہمارے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔ مزید برآں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ بوگس پولنگ بوتھ نہیں ہوں گے جبکہ ایک ایک کمرے میں کئی کئی پولنگ بوتھ بنائے جا رہے ہیں۔