Thursday, April 25, 2024

انتظامی عہدوں کی بندر بانٹ پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے 6 سینئر ڈاکٹر احتجاجاً مستعفی

انتظامی عہدوں کی بندر بانٹ پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے 6 سینئر ڈاکٹر احتجاجاً مستعفی
April 4, 2019

 پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں اصلاحات کئے اور انتظامی عہدوں پر نوجوان ڈاکٹروں کو تعینات کیا تو سینئر ڈاکٹرز احتجاجاً مستعفی ہو گئے۔

 خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے تدریسی اسپتال لیڈی ریڈنگ میں مریضوں کی بہتری کے لئے اصلاحات کئے گئے اور انتظامی عہدوں پر ینگ ڈاکٹرز کو تعینات کیا گیا تو 6 سینئرز ڈاکٹرز نے اسپتال کو خیر باد کہہ دیا۔ ان میں میڈیکل اسپیشلسٹ انتخاب عالم، جنرل سرجن ڈاکٹر مظفرالدین، نیورو سرجن ڈاکٹر ممتاز اور ڈاکٹر جاوید اقبال بھی شامل ہیں۔

 دوسری جانب تمام ڈاکٹرز تنظیمیں اصلاحات سے سخت نالاں ہیں، کہتے ہیں انتظامیہ اپنی ناکامی کا ملبہ ڈاکٹروں پر ڈال رہی ہے۔

ادھر لیڈی ریڈنگ اسپتال کے امرض قلب کے اپریشن تھیٹر میں اوپن ہارٹ سرجری میں استعمال ہونے والی مشیری نایاب ہو گئی۔ ایک کارڈیالوجسٹ اپنی ذاتی مشینری بیرون ملک سے اسپتال لے آیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کے آپریشنوں پر پابندی لگا دی۔ ڈاکٹر اپنی مشینری واپس لے گیا۔

 اب صوبے کے سب سے بڑے اسپتال کا بڑا آپریشن تھیٹر سی اے بی جی مشین کے بغیر ہے۔