Friday, April 19, 2024

انتظامی بنیادوں پر صوبے میں نئی تحصیلیں اور اضلاع بنانے کا جائزہ لیں گے ، وزیراعلی پنجاب

انتظامی بنیادوں پر صوبے میں نئی تحصیلیں اور اضلاع بنانے کا جائزہ لیں گے ، وزیراعلی پنجاب
September 16, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے انتظامی بنیادوں پر صوبے میں نئی تحصیلیں اور اضلاع بنانے کا جائزہ لیں گے۔ ترقی کا سفر پسماندہ علاقوں تک بچھایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار میلسی کے علاقے ٹبہ سلطان پور پہنچ گئے ۔ انہوں نے ٹبہ سلطان پور میں دانش اسکول اور کلین اینڈ گرین انڈکس سٹی سیکپنگ وہاڑی ٹائم سکوائر کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے دانش سکول میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ دانش اسکول میں بیالوجی، فزکس، آئی ٹی لیب اور کلاس رومز کا معائنہ کیا۔ انہیں دانش اسکول کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔  انتظامی بنیادوں ، صوبے ، تحصیلیں ، اضلاع ، جائزہ ، وزیراعلی پنجاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھکر اور تونسہ میں نئے دانش اسکول بنانے کا اعلان اور اسکول کا معائنہ بھی کیا۔ سردار عثمان بزدار سے ٹبہ سلطان پور میں ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے ملاقات بھی کی۔ ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیداران نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹبہ سلطان پور اور دیگر پسماندہ علاقوں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر پنجاب میں نئی تحصیلیں اور نئے اضلاع بنانے کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب نے میلسی سائفن پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ ایس ایم بی کینال کی ری ماڈلنگ کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم بی کینال کی کشادگی کے منصوبے پر 4 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی۔ اس سے پانی کی گنجائش میں 1600 کیوسک کا اضافہ ہو گا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور میاں چنوں میں چیف وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ کی رہائش گاہ پہنچے اور سےان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔