Sunday, September 8, 2024

انتظار کی گھڑیاں ختم، ہالی وڈ کرائم تھرلر فلم ”کوپ کار“ کل سنیما گھروں میں دھوم مچانے کو تیار

انتظار کی گھڑیاں ختم، ہالی وڈ کرائم تھرلر فلم ”کوپ کار“ کل سنیما گھروں میں دھوم مچانے کو تیار
August 6, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی کرائم تھرلر فلم ”کوپ کار“ کل سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ جان واٹس کی ہدایت کاری میں بننے والی سنسنی سے بھر پور فلم ”کوپ کار“ کی کہانی ایک قاتل پولیس افسر اور دو نو عمر لڑکوں کے گرد گھومتی ہے۔ دس سالہ دو دوستوں کو کھیتوں میں کھڑی ایک پولیس کار ملتی ہے۔ دونوں گاڑی سٹارٹ کر کے ایک انجانے خطرناک سفر پر روانہ ہو جاتے ہیں۔ صورتحال اس وقت بدترین ہوجاتی ہے جب پولیس افسر کو گاڑی نہیں ملتی اور وہ اس کی تلاش میں نکل پڑتا ہے اورلڑکوں کو جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار کیون بیکن نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں شیا ویگھم،جیمز فریڈسن،ہائیز ویلفورڈ، کیمرین شامل ہیں۔