Thursday, May 9, 2024

انتظار کی گھڑیاں ختم، کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی

انتظار کی گھڑیاں ختم، کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی
January 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم، کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی۔ چینی سفارتخانے، وزارت خارجہ اور وزارت صحت نے گرین سگنل دے دیا۔ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ جمعہ کو ویکسین لینے بیجنگ روانہ ہو گا۔ کورونا ویکسین مخصوص کنٹینر میں رکھ کر لائی جائیگی۔

کورونا وبا کے خلاف بنائی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
چینی سفارتخانے، وزارت خارجہ اورہیلتھ سروسز نے پی آئی اے کوگرین سگنل دے دیا۔

پی آئی اے نے کورونا ویکسین لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کی ہیں،
پی آئی اے انتظامیہ نے کورونا ویکسین کیلئے بوئنگ 777 کی دستیابی سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے اور پی آئی اے کا طیارہ جمعہ کوبیجنگ کے لیے روانہ ہوگا۔

خصوصی طیارہ پرچین کی جانب سے عطیہ کی گئی 5 لاکھ ویکسین وائلزپاکستان لائی جائیں گی۔ خصوصی جہازبیجنگ سے ہفتے کو کورونا ویکسین لے کراسلام اباد ایئرپورٹ پہنچے گا۔

کورونا ویکسین مخصوص کنٹینرمیں رکھ کر لائی جائیگی، ،،خصوصی کنٹینر چین سے حاصل کیا جائے گا۔