Friday, April 26, 2024

انتظار قتل کیس: گولیوں کے 18 خول ،اہلکاروں سے برآمد اسلحہ کا فارنزک جاری

انتظار قتل کیس: گولیوں کے 18 خول ،اہلکاروں سے برآمد اسلحہ کا فارنزک جاری
January 17, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں انتظار قتل کیس میں زیر استعمال گولیوں کے 18 خول اور اہلکاروں سے برآمد اسلحہ کا فارنزک جاری ہو گیا۔
انتظاراحمد کا خون رنگ لے آیا۔ شوائد اور ثبوت ملنا شروع ہو گئے۔
موقع سے ملنے والی گولیوں ، 18 خول اور اہلکاروں سے برآمد اسلحہ کا فارنزک ٹیسٹ کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق ٹیسٹ میں ثابت ہو گیا کہ ایک اہلکارکے اسلحہ سے بارہ گولیاں فائر کی گئیں۔ باقی چھ گولیاں دوسرے ہتھیار سے فائر کی گئیں۔
ادھر فارنزک لیبارٹری کو موازنے کے لیے پولیس اہلکاروں کے چار پستول بھی فراہم کیے گئے تھے۔
دوسری جانب کراچی کی مقامی عدالت نے مقدمہ میں نامزد ملزم طارق رحیم کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے تائیس جنوری تک پانچ لاکھ روپے کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی۔
مقدمہ میں آٹھ ملزمان گرفتار ہیں۔
واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروانے کے لئے سندھ حکومت کا خط ہائیکورٹ کو موصول ہو گیا۔ خط پر دفتری کارروائی کے بعد چیف جسٹس کو ارسال کیا جائے گا۔