Thursday, September 19, 2024

انتظار قتل کیس ، مقتول کے والد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ، ٹارگٹ کلنگ کا الزام

انتظار قتل کیس ، مقتول کے والد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ، ٹارگٹ کلنگ کا الزام
February 19, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں اے سی ایل سی کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونےو الے انتظار کے والد جے آئی ٹی میں پیش ہو گئے ۔

انتظار قتل کی تحقیقات کیلئے نئی جےآئی ٹی نے کام شروع کردیا ، جس کا پہلااجلاس سینڑل پولیس آفس میں ہوا۔ مقتول کےوالداشتیاق احمد اپنے وکیل کے ساتھ جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نےسی سی ٹی وی کی فوٹیج سے بنائی گئی اہم تصاویر جے آئی ٹی کو دکھائیں۔

انتظارکےوالدنے موقف اختیارکیاکہ تصاویر اور سی سی ٹی وی دیکھ لیں واقعہ ٹارگٹ ہے غفلت نہیں ،  اے سی ایل سی کے اہلکاروں اور سول کپڑوں میں موجود افراد نے شناخت کرنے کے بعد گولیاں برسائیں ۔

اشتیاق احمد نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے امیدظاہرکی کہ جلدحقائق سامنےآئیں گے۔ جے آئی ٹی میں مدیحہ کیانی اور مقدس حیدر سے بھی سوال جواب کرے گی۔