Friday, March 29, 2024

انتظار احمد قتل کیس : اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 27 جنوری تک توسیع

انتظار احمد قتل کیس : اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 27 جنوری تک توسیع
January 22, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے انتظار احمد قتل کیس میں گرفتار اے سی ایل سی کے آٹھ اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں ستائیس جنوری تک توسیع کر دی ۔
پولیس نےانتظار احمد قتل کے الزام میں گرفتار اے سی ایل سی کے آٹھ اہلکاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا ۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست جمع کروائی ۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ستائیس جنوری تک کی توسیع کر دی ۔
کیس میں ایک ملزم انسپکٹر طارق رحیم نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔
انتظاراحمد کو دس جنوری کو درخشان تھانے کی حدود میں قتل کیا گیا تھا ۔