Thursday, April 25, 2024

انتظار احمد فائرنگ کیس، اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی

انتظار احمد  فائرنگ کیس، اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی
January 20, 2018

کراچی ( 92 نیوز )  انتظار احمد فائرنگ کیس میں ایڈیشنل آئی جی نے  اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی بنا دی ۔  کمیٹی فائرنگ سے جاں بحق انتظار سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی،کمیٹی فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرے گی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اے سی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے انتظار حسین نامی نوجوان کے قتل  کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اعلی آفسران پرمشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

کمیٹی میں شامل ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ، ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک،اور  2 ایس ایس پیز انوسٹی گیشن  فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے بیانات قلمبند اور ذمہ دار اہلکاروں تعین کرے گی ۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے انتظار حسین قتل کی جوڈیشل انکوائری سندھ ہائی کورٹ  سے کرانے کی سفارش پر عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو جواب  دیا  ہے کہ زیر دفعہ 22اے،  22بی  اور 25کے تحت جوڈیشنل انکوائری  کرانا سیشن جج کا اختیار ہے۔  کیس کی جوڈیشنل انکوائری کے لیے سیشن عدالت سے رجوع کیا جائے ۔