Friday, May 17, 2024

انتشار پھیلاؤ مہم بھی ابو بچاؤ مہم کی طرح ناکام ہو گی، فواد چودھری

انتشار پھیلاؤ مہم بھی ابو بچاؤ مہم کی طرح ناکام ہو گی، فواد چودھری
October 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ابو بچاؤ تحریک پاکستان انتشار پارٹی کے طور پر سامنے آئی لیکن انتشار پھیلاؤ مہم بھی ابو بچاؤ مہم کی طرح ناکام ہوگی۔ فواد چودھری نے ن لیگ کو کھری کھری سنا دیں اور بولے ہم پر ضرور تنقید کریں لیکن اداروں پر نہیں۔ کرپشن کے گرینڈ الائنس کی قیادت مولانا کے پاس ہے۔ کیا وجہ ہے کہ سراج الحق کے گھرکی چھت ٹپکتی ہے، اور مولانا فضل الرحمان کے پاس اربوں روپے ہيں۔ فواد چودھری نے کہا نواز شریف کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ واپس آئیں ۔ وہ خود کو بیمار بتا کر ملک سے گئے ہیں ۔ میں پہلے بھی کہتا تھا کہ وہ بیمار نہیں ۔ نوازشریف بیماری کا بہانہ بنا کر گئے تھے۔ نوازشریف مے فیئر میں آئے روز ایک نیا ریسٹورنٹ دریافت کررہے ہیں۔  نواز شریف سزا یافتہ ہیں،نواز شریف کو واپس لانا ضروری ہے ۔ ہمارا ان سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے ۔ یہ اربوں روپیہ لے کر باہر چلے گئے ہیں، یا تو واپس کریں یا سزا بھگتیں ۔ ہم نے کسی کے بولنے پر پابندی نہیں لگائی۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ یہ زیادہ سے زیادہ بولیں کیونکہ یہ جتنا بولتے ہیں اتنا ہی خود کو ایکسپوز کرتے ہیں۔ میں تو ن لیگ والوں سے کہوں گا کہ عدالتی فیصلے کو چیلنج کریں اور نوازشریف کو بولنے کا موقع فراہم کریں کیونکہ وہ جتنا بولیں گے اتنا ہی خود کو ایکسپوز کریں گے۔