Thursday, April 25, 2024

انتخابی ڈیوٹی ،محکمہ صحت سندھ اور محکمہ صحت کے ایم سی کا عملے کی کمی کا جواز

انتخابی ڈیوٹی ،محکمہ صحت سندھ اور محکمہ صحت کے ایم سی کا عملے کی کمی کا جواز
July 2, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 سے قبل انتخابی ڈیوٹی پر تنازع کھڑا ہوگیا، محکمہ صحت سندھ اور محکمہ صحت کے ایم سی نے سرکاری اسپتالوں میں طبی عملے کی شدید کمی کا جواز پیش کردیا۔ ریٹرننگ افسر نے عام انتخابات کیلئے ڈاکٹرز،نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات مانگیں تو محکمہ صحت سندھ اور محکمہ صحت کے ایم سی نے طبی عملے کی کمی کا جواز پیش کردیا۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی طبی عملے کی شدید کمی ہے، الیکشن ڈیوٹیاں لگانے سے یومیہ بنیاد پر اسپتال آنے والے اور زیر علاج مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق الیکشن تربیتی سیشن کا حصہ نہ بننے پر ڈاکٹرز کو گرفتاری کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔