Monday, September 16, 2024

انتخابی نشان کی بحالی: تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی

انتخابی نشان کی بحالی: تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی
April 4, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف انتخابی نشان کی بحالی کے لئے متحرک ہوگئی۔ جہانگیر ترین نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا۔ انہوں نے پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے وقت مانگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تفصیلات جمع کراتے ہی ضمنی الیکشن لڑنے پر پابندی ختم ہوجائیگی۔ انتخابی نشان کی بحالی۔ تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی۔ جہانگیر ترین نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے 10 اپریل سے قبل پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرانے کی یقین دہانی کرادی جس پرالیکشن کمیشن نے بھی تحریک انصاف کو رعایت دینے پر غور شروع کردیا۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے پرالیکشن لڑنے کی پابندی پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرانے تک ہے۔ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 ءمیں2 ماہ کی پابندی یا کسی مدت کا ذکر نہیں۔ پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کراتے ہی تحریک انصاف پر پابندی ختم ہوجائےگی۔ حکام کے مطابق فی الحال چار حلقوں کے ضمنی انتخابات نہیں۔ صرف پی پی 23 کے ضمنی انتخابات کا مسئلہ ہے۔ پی پی 23 میں پولنگ 18 اپریل کوجبکہ بیلٹ پیپرز 10 اپریل کو چھپوایئے جائیں گے۔ دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان کی بحالی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری درخواست ابھی موصول نہیں ہوئی۔ درخواست موصول ہوئی تو قانون کے مطابق فیصلہ کرینگے۔