Friday, April 26, 2024

انتخابی مہم کے سلسلے میں کپتان آج بنوں میں جلسے سے خطاب کریں گے

انتخابی مہم کے سلسلے میں کپتان آج بنوں میں جلسے سے خطاب کریں گے
July 1, 2018
بنوں (92 نیوز) عمران خان آج بنوں جائیں گے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔ کپتان آج کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔ عمران خان این اے 35 بنوں سے امیدوار ہیں ۔ بنوں میں بھی الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این ا ے 35  سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی ۔ ٹربیونل نے تمام اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو بنوں کے حلقہ این اے 35 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔ قبل ازیں اسلام آباد میں ورکرز کنونشن  سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کبھی اپنے مخالف کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے ، پارٹی ٹکٹوں کیلئے ساڑھے چار ہزار لوگوں نے درخواست دی ، امیدواروں کو ٹکٹیں دینا بہت مشکل تھا ، الیکشن ختم ہوتے ہی پارٹی کے انتخابات کرائیں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے 300 ارب روپے کی منی لانڈرگ کر کے پیسہ ملک سے باہر بھیجا ،  غریبوں کیلئے صحت ، تعلیم  سمیت کوئی سہولت موجود نہیں ، اس کے برعکس نواز شریف اور زرداری خاندان علاج اور تعلیم کیلئے لندن پہنچ جاتے ہیں ۔ کپتان نے کہا کہ جس کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں اسے ووٹ نہ دو۔ قوم کو مقروض کر کے حکمران امیر ہو گئے۔ کپتان نے کہا خیبرپختونخوا والا قانون پورے ملک میں نافذ کریں گے۔