Wednesday, April 24, 2024

انتخابی مہم میں غلط زبان استعمال نہ کرتا تو حریفوں سے آگے نکلنا مشکل تھا: ڈونلڈ ٹرمپ

انتخابی مہم میں غلط زبان استعمال نہ کرتا تو حریفوں سے آگے نکلنا مشکل تھا: ڈونلڈ ٹرمپ
May 18, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں رپبلکن پارٹی کی جانب سے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں انتخابی مہم کے دوران غلط زبان استعمال کرنے پر افسوس ہے تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیاکہ وہ اس طرح کی حرکتوں کے سوا آگے نہیں بڑھ سکتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق متنازع امریکی سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن کی طرف سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ہرطرح کے حربے آزماناشروع کر دیے۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو میں ٹرمپ نے بڑے معصومانہ انداز میں اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں انتخابی مہم کے دوران غلط زبان استعمال کرنے پر افسوس ہے لیکن وہ اگر ایسا نہ کرتے تو حریفوں سے آگے نکلنا مشکل تھا۔ ڈونلڈٹرمپ سے جب ان کے ماضی کے بیانات کے بارے میں مزید پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ماضی کو چھوڑ کر اب مستقبل کی طرف دیکھناچاہیے۔ ٹرمپ ٹال مٹول سے جتنا بھی کام لے لیں ان کی اوچھی حرکتیں اور متنازع بیانات ان کاپیچھانہیں چھوڑیں گے۔