Saturday, April 27, 2024

انتخابی فہرستوں میں جعلی ووٹوں کا انکشاف، وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لے لیا

انتخابی فہرستوں میں جعلی ووٹوں کا انکشاف، وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لے لیا
October 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر جعلی ووٹوں کا انکشاف ہوا۔ وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے سرگرم وفاقی حکومت کو نئے چیلنج کا سامنا ہو گیا۔ انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر بوگس ووٹوں کے انکشاف پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔

جعلی ووٹوں کیساتھ لاکھوں افراد کے بلاک نمبر اور الیکٹورل رول میں بھی بے ضابطگیاں ہونے کا انکشاف ہوا۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور نادرا کو بوگس ووٹوں کے خاتمے کی ہدایت جاری کر دی اور کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے ذریعے بے ضابطگیوں کو ختم کیا جائے۔

بلاک نمبر میں گڑ بڑ کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی اور شفافیت کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ نادرا نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا عمل شروع کرتے ہوئے 2 لاکھ جعلی شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں ۔ نادرا کی جانب سے اعلی سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ کو جعلی شناختی کارڈز کے معاملے پر خط بھی تحریر کیا گیا۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں نے نادرا ملازمین کی ملی بھگت سے جعلی شناختی کارڈ حاصل کئے تھے۔