Friday, April 26, 2024

انتخابی عمل کا حصہ بننے پر بیرون ملک مقیم بیشتر پاکستانی خوش

انتخابی عمل کا حصہ بننے پر بیرون ملک مقیم بیشتر پاکستانی خوش
November 18, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) انتخابی عمل کا حصہ بننے پر بیرون ملک مقیم بیشتر پاکستانی خوش ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی باز گشت سات سمندر پار بھی سنائی دی۔ کئی پاکستانیوں نے کہا عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں سے بھی وعدہ وفا ہو گیا۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز ووٹنگ کے بل منظور کر لیے گئے تھے۔

حکومت الیکشن کے نظام میں بڑی تبدیلی لے آئی، جی ہاں اب الیکشن میں ٹھپہ نہیں بٹن دبے گا۔ الیکشن ایکٹ سیکنڈ ترمیمی بل کی تحریک مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پیش کی تھی۔ الیکشن ایکٹ سیکنڈ ترمیمی بل کی تحریک کے حق میں 221، مخالفت میں 203 ووٹ آئے تھے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے متعلق ترمیم کی شق وار منظوری دی گئی تھی۔ سینیٹر مشتاق احمد اور سینیٹر شیری رحمان کی ترامیم مسترد کر دی گئیں تھیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوجداری قانون ترمیمی بل 2021 کی منظوری بھی دی گئی تھی۔