Thursday, April 25, 2024

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سراج الحق اور عمران خان کو نوٹس

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سراج الحق اور عمران خان کو نوٹس
December 11, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے سراج الحق اور عمران خان کو نوٹسز جاری کردیئےالیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما 7 روز کے اندر جواب داخل کرائیں۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور  چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان اور سراج الحق کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان اور سراج الحق 7 روز کے اندر اپنا جواب داخل کرائیں۔واضح رہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات  کے دوران  عمران خان اور سراج الحق نے ریلی کی قیادت کی تھی الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آر او نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان اور سراج الحق کو ضلعی انتظامیہ نے ریلی کی قیادت کرنے سے روکنے کی کوشش  بھی لیکن  دونوں رہنماؤں نے عمل نہیں کیا۔