Saturday, April 20, 2024

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے 16کارکن گرفتار

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے 16کارکن گرفتار
October 30, 2015
فیصل آباد(92نیوز)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  پر فیصل آباد اور ساہیوال میں  مسلم لیگ نون اور  تحریک انصاف کے سولہ  کارکن گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کے علاقہ کھرڑیانوالہ   میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو انتخابی  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر  گرفتار کیا گیا ہے ادھر ساہیوال میں بھی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے سولہ کارکن گرفتار کرلیے گئے۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر چکوال کی پانچ یونین کونسلوں میں  بلدیاتی الیکشن  ملتوی کردیے گئے۔