Wednesday, May 1, 2024

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق نوٹس کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے :سراج الحق

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق نوٹس کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے :سراج الحق
May 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق نوٹس کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے انتخابی قوانین اور ضابطہ اخلاق پر عمل کرینگے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جواب میں لکھا ہے کہ انہوں نے 30مئی تک انتخابی مہم معطل کردی ہے۔ واضح رہے کہ 21مئی کو الیکشن کمیشن نے مردان کے نواح میں جلسہ عام سے خطاب کرنے پر امیر جماعت اسلامی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 25مئی کو طلب کیا تھا۔