Sunday, September 8, 2024

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی
September 20, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی۔ وکیل عمران خان نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے جہلم اور ساہیوال میں ضمنی الیکشن میں عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیا تھا۔ وکیل عمران خان نے کہا کہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ کیا ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے، وکیل عمران خان نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی کاپی الیکشن کمیشن میں جمع کراچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔