Monday, May 13, 2024

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن شاہ محمود قریشی کے خلاف متحرک

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن شاہ محمود قریشی کے خلاف متحرک
March 12, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے عمرکوٹ میں ٹیلفونک خطاب پر  الیکشن کمیشن سندھ نے ایکشن لے لیا ، ڈسڑکٹ مانیٹر ٹیم اور ڈسڑکٹ ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب  کرلی ۔ وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی الیکشن کمیشن کے راڈار پر آگئے  ، پی ایس 52 عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب سے پہلے ٹیلی فون پر خطاب مہنگا پڑگیا ، الیکشن کمیشن نے خطاب کا نوٹس لے لیا ۔ ارباب غلام رحیم کی حمایت کیلئے متحرک شاہ محمود قریشی کیخلاف صوبائی الیکشن کمشنر نے ضمنی الیکشن کیلئے تعینات مانیٹرنگ افسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق وفاقی اور صوبائی وزراء ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے  جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عمرکوٹ میں ٹیلفونک خطاب کے دوران ارباب غلام رحیم کیلئے ووٹ مانگے تھے ۔ صوبائی الیکشن کمشنر کو مانیٹرنگ افسر اور ڈی آر او کی رپورٹ ملنے کے بعد وفاقی وزیر کیخلاف مزید کارروائی کی جائے گی  جبکہ پیپلزپارٹی نے بھی شاہ محمود قریشی کیخلاف چیف الیکشن کمشنر کو درخواست ارسال کردی ہے ۔