Sunday, May 19, 2024

انتخابی دھاندلی روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین واحد آپشن ہے ، وزیراعظم

انتخابی دھاندلی روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین واحد آپشن ہے ، وزیراعظم
June 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے انتخابی دھاندلی روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین واحد آپشن ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیرِاعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور قانون سازی کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال اور اس میں شفافیت کیلئے تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔