Saturday, April 20, 2024

انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست نہ ہونے پر 142 ارکان اسمبلی کو نوٹس

انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست نہ ہونے پر 142 ارکان اسمبلی کو نوٹس
September 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست نہ ہونے پر وزیر اعظم عمران خان سمیت 142 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کر دئیے۔ الیکشن کمیشن میں نو منتخب ارکان اسمبلی کے انتخابی اخراجات کی چھان بین کا عمل جاری ہے۔ انتخابی اخراجات کی چھان بین الیکشن کمیشن کا پولیٹکل فنانس ونگ کر رہا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست نہ ہونے، تفصیلات میں اشتہارات چھاپنے والے پرنٹرز ، پبلشرز کے نام نہ ہونے اور دیگر قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر 142 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ جن ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی، خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف ، فیاض الحسن چوہان اور دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 96 ارکان قومی اسمبلی 38 ارکان پنجاب اور 8 ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کو نوٹس جاری ہوئے جن میں ان سے سات روز کے اندر انتخابی اخراجات کی درست تفصیلات مانگی گئی ہیں۔