Thursday, April 18, 2024

انتخابات2018،مبشر اقبال نے ووٹر کے پاؤں پکڑ لئے،رحیم یار خان میں ووٹ برائے فروخت

انتخابات2018،مبشر اقبال نے ووٹر کے پاؤں پکڑ لئے،رحیم یار خان میں ووٹ برائے فروخت
July 9, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) ملک بھر میں انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے ، امیدوار ووٹروں کو ہر طرح لبھانے کیلئے کوشاں ہیں تو دوسری جانب ووٹرز بھی 5سال بعد اپنے مسائل حل ہونے  کا یقین لئے مانگ پر مانگ کئے جا رہے ہیں ۔ لاہور میں سابق ایم این اے رانا مبشر اقبال کو مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر ایم این اے کیلئے ٹکٹ دے دی ، این اے 134 سے ن لیگی امیدوار اپنے حلقے میں گئے تو ووٹرز کو ناراض پایا ، جس پر رانا مبشر اقبال ووٹرز کو منانے کیلئے امیدوار کے پاؤں پکڑنے لگے ۔ منڈی بہاؤ الدین میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارشد ککو   اپنے حلقہ انتخاب میں ووٹ مانگنے کیلئے پہنچے تو کارکنوں نے نرالے انداز میں  استقبال کیا  اور بارات کی طرح ہزاروں روپے لٹانے شروع کر دیئے جس سے  سیاسی تقریب شادی کا منظر پیش کرنے لگی ۔ رحیم یار خان میں  400 ووٹ برائے فروخت کے بینرز لگ گیئے ، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں کوئی سہولت نہیں ،ووٹ وہی لے گا جو سہولیات دے گا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق  مسلم لیگ ن کو پہلے ووٹ دئیے ، اس نے کام نہیں کیا ، کام کرنے والے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ پاکپتن میں کونسلرز کے بعد وائس چیئرمین بھی باغی ہو گئے ۔ ن لیگی وائس چیئرمین عبدالرحمان وٹو نے بھی تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔