Wednesday, April 24, 2024

انتخابات کو سال مکمل،حکومت یوم تشکر،اپوزیشن یوم سیاہ منائیگی

انتخابات کو سال مکمل،حکومت یوم تشکر،اپوزیشن یوم سیاہ منائیگی
July 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) 25 جولائی کے عام انتخابات جیتنے کی خوشی میں حکومت اور اتحادی آج یوم تشکر جبکہ اپوزیشن یوم سیاہ منائیگی ۔ عام انتخابات 2018 کے ایک  سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف آج یوم تشکر منائے گی ، پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی نے اس سلسلے میں مرکزی و صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تحریک انصاف پنجاب پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی صدر اعجاز چودھری کی صدارت میں تقریب ہوگی۔تحریک انصاف اسلام آباد کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیاجائے گا۔

خاتون اول کے امریکا نہ جانے کاپوچھنے پربختاورہدف تنقید

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو دورہ امریکہ کے دوران تاریخی کامیابیاں ملیں۔ انہوں نے کہا 25 جولائی ہی کے روز عام انتخاب میں قوم نے عمران خان کو قیادت کا منصب سونپا،قوم ان تاریخی کامیابیوں پر رب ذوالجلال کی شکر گزار ہے ۔ یوم تشکر کی تقریبات کا آغاز وزیراعظم کے وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال سے کریں گے ۔ دوسری جانب اپوزیشن آج یوم سیاہ منا رہی ہے جس کے لئے مختلف شہروں میں جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی  جن سے اپوزیشن کے قائدین  خطاب بھی کریں گے ۔