Friday, May 3, 2024

انتخابات کا وقت قریب آ گیا ہے، کارکنان کو تیزی سے متحد کر رہےہیں ، فیصل رضا سبزواری

انتخابات کا وقت قریب آ گیا ہے، کارکنان کو تیزی سے متحد کر رہےہیں ، فیصل رضا سبزواری
May 11, 2018
کراچی (92 نیوز) رات گئے ایم کیوایم بہادر آباد مرکز پر رہنما ایم کیوایم فیصل رضا سبزواری اور رضا علی عابدی نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ انتخابات کا وقت قریب آ گیا ہے، کارکنان کو تیزی سے متحد کر رہےہیں۔ ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے الیکشن 2018 کے لیے کارکنان کو متحد اور پارٹی معاملات کو بہتر کرنے کے لیے بہادر آباد میں رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں فاروق ستاربھی شریک تھے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل رضا سبزواری نے کہا کہ پانچ فروری سے پانچ مئی تک بہت سارے تنظیمی فیصلے کیے گئے ہیں ، اب انتخابات سر پر ہیں ، لہٰذا لیاقت آباد جلسے والا جذبہ موجود ہے، اسی  جذبے کے ساتھ دونوں دھڑوں کو متحد کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پارٹی رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لیے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ پیپلزپارٹی کا شرم ناک اقدام ہے جس کی ہم بھر پورانداز میں مذمت کرتےہیں۔ سکیورٹی واپس لیے جانے کی وجہ اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں احتجاج کرنا تھا۔