Friday, March 29, 2024

انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، امیر جماعت اسلامی سراج الحق
December 23, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے لیے احتساب اور احتساب کے لیے الیکشن کو ملتوی کرنا درست نہیں۔ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں اور ساتھ ساتھ احتساب کا عمل بھی جاری رکھا جائے۔
سراج الحق نے کہا کہ نواز شریف کو کہٹرے میں لانے سے احتساب کا عمل مکمل نہیں ہوا۔ پاناما لیکس کے دیگر کرداروں سے بھی حساب لیا جائے۔
دوسری طرف معیشت کے متعلق بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسحاق ڈار نے قرضوں کے ہمالیہ کا بوجھ ملک پر ڈال دیا اور معیشت کا بیڑہ غرق کر کے خود لندن جا بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا نظام ایسا بن چکا ہے کہ ایک مقدمہ درج کرانے کیلئے بھی دھرنا دینا پڑتا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معاملے پر طاہر القادری کے ساتھ ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آرمی چیف کا سینیٹ میں آنا مثبت اقدام ہے۔ آج نہیں تو کل ،کل نہیں تو پرسوں قبائلی عوام کو حق ضرور ملے گا۔