Thursday, March 28, 2024

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی کمیٹی کیلئے حکومت نےنام فائنل کر لئے

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی کمیٹی کیلئے حکومت نےنام فائنل کر لئے
September 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی  کیلئے حکمران جماعت نے  10 ناموں کو حتمی شکل دے دی۔ حکومت کی جانب سے اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم، ق لیگ، بی اے پی، بی این پی مینگل اور جی ڈی اے کے ارکان بھی شامل ہوں گے  ۔ کمیٹی کے چیئرمین پرویز خٹک  ہوں گے جب کہ شیریں مزاری، عامر ڈوگر، فواد چودھری ، علی محمد خان،امین الحق،طارق بشیر چیمہ، اختر مینگل ،خالد مگسی کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔