Friday, April 26, 2024

انتخابات میں خواتین کو5فیصدجنرل نشستوں کےٹکٹ نہ دینے پر6سیاسی جماعتوں کو نوٹس

انتخابات میں خواتین کو5فیصدجنرل نشستوں کےٹکٹ نہ دینے پر6سیاسی جماعتوں کو نوٹس
October 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن نے 6 سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں خواتین کو 5 فیصد جنرل نشستوں کی ٹکٹیں نہ دینے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا،ن لیگ پیپلزپارٹی ایم ایم اے سمیت 6 سیاسی جماعتوں سے 15 روز میں جواب طلب کرلیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے  5 فیصد سے کم جنرل نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ دینے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف کاروائی کی منظوری دیدی ۔ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد لاء ونگ  نے سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں  ۔ متحدہ مجلس عمل، پاکستان مسلم لیگ ن ، تحریک لبیک پاکستان ،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین ،پاکستان رائے حق پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو  شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ۔ شوکاز نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے 15 دن کےاندر سیاسی جماعتوں سے جواب طلب کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 206 کی خلاف ورزی پر کیوں نہ کارروائی کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہا الیکشن کمیشن ان سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روک سکتا ہے۔