Monday, September 16, 2024

انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ، رضا ہارون

انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ، رضا ہارون
November 16, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) رہنما پاک سر زمین پارٹی رضا ہارون نے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ۔ ایک جماعت کے خلاف بھارتی فنڈنگ کی ایف آئی آر درج ہے ہے ۔ الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے جبکہ وفاقی حکومت کا غائب ہونا تشویشناک بات ہے ۔ فیئرٹرائل نواز شریف کا حق ہے لیکن عدالتوں کو برا بھلا نہیں کہنا چاہیے ۔
پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور غیر ملکی مداخلت پر وفاق کی خاموشی معنی خیر ہے ۔ روٹی کپڑا اور مکان دینا ریاستی ذمہ داری ہے ۔
رضا ہارون نے 3 روزہ ممبر سازی مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری حکومت کی ہے ۔ حکمران طبقہ عدالتی پیشیوں میں مصروف ہے اور غیر ملکی مداخلت پر وفاقی وزیر داخلہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔ وہ کہاں ہیں کچھ نہیں معلوم ۔
رضا ہارون کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے حتمی نتائج آنے سے قبل حلقہ بندیاں آئین کی خلاف ورزی ہے ۔
پی ایس پی رہنما نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ایک جماعت پر بھارتی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کی ایف آیی آر ہے اور اس جماعت کے نمائندے پالیسی بنانے والی کمیٹوں کا بھی حصہ ہے ۔
اس موقعہ پر پی ایس پی کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین کا کہنا تھا کہ تین روزہ مہم کے دوران ایک لاکھ آٹھ ہزار تین سو دو افراد ممبر بنے ۔. تمام ریکارڈ کو جدید ٹیکنالوجی سے کمپیوٹرائز کیا گیا ہے.