Thursday, April 25, 2024

انتخابات قریب آتے ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع

انتخابات قریب آتے ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پاکستان کیخلاف  زہر اگلنا شروع
January 1, 2019
نیو دہلی (92 نیوز) انتخابات قریب آتے ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان  کیخلاف  زہر اگلنا شروع کر دیا۔ دھمکی آمیز رویہ اپناتے ہوئے کہا پاکستان ایک لڑائی سے ٹھیک نہیں ہونے والا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مثال ایسی ہے کہ اپنا گھر سنبھلتا نہیں  ، دنیا پر قبضہ کرنے  چلے ہیں۔ پانچ برس تک شاز و نادر ہی ٹی وی انٹرویو دینے والے نریندر مودی نے انتخابات قریب آتے ہی  پاکستان مخالف بیانات کو مہم کا حصہ بنا لیا۔ بھارتی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں  موصوف نے  دھمکی دی کہ  پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا۔ اُسے سدھارنے میں بڑا وقت لگے گا۔ انتہا پسند بھارتی وزیر اعظم نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا کہ  بلکہ  ایک مرتبہ پھر فرضی سرجیکل  سٹرائیکس کا ڈھول پیٹنا شروع کر دیا۔ ہم بھارتی وزیر اعظم کو یقین دہانی کراتے چلیں جس جھوٹے سرجیکل سٹرائیکس  کی وہ ڈینگیں مار رہے ہیں ، پاک فوج  پہلے ہی اس سے  پردہ اٹھاچکی ہے ۔ خود  بھارت میں بھی  سرجیکل سٹرائیکس کے  دعووں پر سوال اٹھائے گئے۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو تمام ہمسائیوں کیساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں لیکن اگر بھارتی وزیر اعظم نے اپنا یہ رویہ تبدیل نہ کیا تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کے مذموم عزام خاک میں ملا دے گی۔