Wednesday, April 24, 2024

انتخابات شفاف بنانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے: جہانگیر ترین

انتخابات شفاف بنانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے: جہانگیر ترین
April 14, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ایک ایسا طریقہ کار اپنانا ہوگا کہ ملک سے باہر بیٹھے پاکستانی بھی ووٹنگ میں حصہ لے سکیں۔ کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ انتخابی نتائج کمپیوٹر سسٹم سے مانیٹر کئے جائیں۔ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ  بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی ووٹنگ  کا حق ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن ایک دو روز میں کراچی جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ رزلٹ کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے  جاری کیا جائے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہی وہ ادارہ ہے جس نے انتخابات کو شفاف بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو بلا کر ایک بریفنگ دی جانی چاہیے۔