Tuesday, April 23, 2024

انتخابات سے پہلے قبلہ درست کرنا ہوگا، شبلی فراز

انتخابات سے پہلے قبلہ درست کرنا ہوگا، شبلی فراز
September 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا، انتخابات سے پہلے قبلہ درست کرنا ہوگا، انتخابات کے بعد تنازعات جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال ہونا چاہئے، تمام اداروں نے غیرمتنازعہ الیکشن کیلئے ٹیکنالوجی سے اتفاق کیا، وزیراعظم کی ہدایت پر 3 ماہ میں ای وی ایم بنائی، عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے 50 کے قریب نقاط پر عمل کرکے ای وی ایم میں شامل کیے، اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی مگر وہ نہیں آئے، وہ اعتراض برائے اعتراض پر رہے۔

ہم الیکشن کمیشن کے مینڈینٹ کا احترام کرتے ہیں، اس میں کوئی مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ حکومت کوئی چیز بھی تھونپنا نہیں چاہتی، چاہتے ہیں کہ الیکشن غیر متنازعہ ہوں اور نتائج کو جیتنے والے بھی مانیں اور ہارنے والے بھی تسلیم کریں۔

حکومت کو بہت سے اختیارات حاصل ہوتے ہیں، مشین آنے سے ایسا نہیں ہوگا کہ ہمارے ووٹ بڑھ جائیں گے۔ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پرپوزل کا جائزہ لے اور مشین کے لئے  ٹینڈر کرے۔ مزید کہا کہ پرانے سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے نہیں چاہتے الیکٹرانک ووٹنگ ہو۔