Monday, September 16, 2024

انتخابات سے تین ماہ قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ دھاندلی کا واویلا کرنے لگے

انتخابات سے تین ماہ قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ دھاندلی کا واویلا کرنے لگے
August 2, 2016
واشنگٹن(ویب ڈٰیسک)امریکا کے صدارتی انتخابات میں تین مہینے رہ  گئے  ہیں  لیکن ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  ابھی سے شکست خوردہ نظر آنے لگے.کہتے ہیں کہ اگر وہ ہارے تو یقینی طور پر انتخاب دھاندلی زدہ ہوگا۔ تفصیلا ت کے مطابق امریکی مسلمان خضر خان نے ڈونلڈ  ٹرمپ کو ایسا لتاڑا کہ وہ انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کا راگ الاپنے لگے ٹرمپ  نےپولنگ سے تین ماہ پہلے ہی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کر دیا۔ اوہائیو میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ انہیں ہرانے کے لیے دھاندلی کی جائے گی  ٹرمپ نےتو اپنی جماعت پر بھی دھاندلی کا الزام لگادیا۔ان کاکہناتھاپارٹی نامزدگی کےلئےہونے والے پرائمری مقابلہ میں بھی سینیٹر ٹیڈ کروز کو جتوانے کےلئے ’’میچ فکس ‘‘کیا گیا تھا تمام  ریاستوں میں انہیں برتری حاصل تھی لیکن آئیووا سے ٹیکساس تک پرائمریز میں انہیں ہروایا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں خدشہ ہےنومبر میں ہونے والی پولنگ میں بھی انہیں ہرانے کےلئے دھاندلی ہوگی اگر وہ بڑے مارجن سے ہارے تو یہ یقینی طور پر دھاندلی کا نتیجہ ہوگا۔