Friday, April 19, 2024

انتخابات 2018کی تیاریاں،الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی فہرست تیارکرلی

انتخابات 2018کی تیاریاں،الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی فہرست تیارکرلی
May 16, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 کی تیاریاں جاری ہیں ،الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی فہرست تیار کر لی۔ سیاسی جماعتوں کے لیے 330 انتخابی نشانات فہرست میں موجود ہں تاریخ میں پہلی بار انگریزی کے 6 حروف تہجی بھی انتخابی نشانات میں شامل کیے گئے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز نے حلف اٹھا لیا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے غیرملکی آبزرورز کوانتخابی عمل سےدور رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کسی بھی غیر ملکی آبزرور کو دعوت نامہ نہیں بھیجے گا، غیر ملکی آبزرورز کیلئے ویزہ لینے کا عمل بھی مشکل بنا دیا گیا ہے۔