Friday, April 26, 2024

انتخابات 2018 کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے وقت میں توسیع

انتخابات 2018 کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے وقت میں توسیع
June 30, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) انتخابات 2018 کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے وقت میں توسیع کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدوار آج شام 4 بجے تک پارٹی ٹکٹ جمع کرا سکتے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرستیں بھی آج شام جاری کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن امیداروں کو انتخابی نشان آج آلاٹ کرے گا۔ سابق وزیر داخلہ چودھری نثارکو جیپ کا انتخابی نشان مل گیا۔ الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسروں کے دفاتر آج اور کل بھی کھلے رہیں گے۔ ادھر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات  2018 کے لیے پولنگ کے وقت میں بھی ایک گھنٹے کے اضافے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ اضافے کا فیصلہ عوام کی سہولت کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ۔ 25 جولاٗئی کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی ۔ الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ اضافے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ اس کے علاوہ عام انتخابات 2018 کے لئے الیکشن کمیشن نے پاک فوج کے افسران کی تربیت کا فیصلہ بھی کر لیا۔ پاک فوج کے ٹرینرز کو 14 مختلف مقامات پر ٹریننگ دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے آرمی ٹرینرز کی تربیت کا شیڈول بھی تیار کر لیا۔