Friday, April 19, 2024

انتخابات 2018 کا وقت صبح 8سے شام 5بجے تک مقرر،وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد

انتخابات 2018 کا وقت صبح 8سے شام 5بجے تک مقرر،وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد
June 27, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 کیلئے پولنگ کا وقت مقرر کر دیا گیا، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہو گی ،  الیکشن کمیشن نے پولنگ بڑھانے کا پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ  مسترد کر دیا ۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ کا وقت قانون کے مطابق صبح 8 بجے مقرر ہے ، وقت بڑھانے کا ختیار کمیشن کا ہے لیکن اس کی ضرورت نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ انتہائی مجبوری کے تحت پولنگ کےدن کچھ دیر کا اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔