Friday, April 19, 2024

انبیاء کے سردار کی ولادت کامہینہ آگیا ، امت کو ماہ ربیع الاول کی آمد مبارک

انبیاء کے سردار کی ولادت کامہینہ آگیا ، امت کو ماہ ربیع الاول کی آمد مبارک
October 19, 2020

لاہور ( 92 نیوز)  انبیاء کے سردار کی ولادت کا مہینہ آگیا، پوری امت مسلمہ کو ماہ ربیع الاول کی آمد مبارک ہو، ملک بھر میں ربیع الاول کی مناسبت سے تیاریاں شروع ہوگئیں۔

وہ دانائے سُبل، ختم الرسل، مولائے کلؐ جس نے

غبارِ راہ کو بخش فروغِ وادیٔ سینا

نگاہ عشق و مستی میں وہی اول ، وہی آخر

وہی قرآں، وہی فرقاں ، وہی یٰسین ، وہی طٰہٰ

آقائے دوجہاں، سرکار دوعالم، نبی آخرالزماں، خاتم النبین حضرت محمد مصطفیﷺکی آمد کا مبارک مہینہ شروع ہوگیا، اسلامی مہینے کی تاریخ بدلتے ہی 12ربیع الاول کی مناسبت سے تیاریاں شروع کردی گئیں۔

ماہ ربیع الاول کو ربیع النور، ماہ نوراور ماہ جشن ولادت مصطفیٰ ﷺ سے بھی پکارا جاتا ہے کیونکہ اسی ماہ کی 12تاریخ کو سرکار مکہ و مدینہ کی ولادت باسعادت ہوئی۔

خاتم المرسلین رحمۃ العالمین، محبوب رب العالمین اسی ماہ مبارک میں دنیا میں تشریف لائے اور بے سہاروں، غم کے ماروں، دکھیاروں کی شام غریباں کو صبح بہاراں بنادیا۔