Friday, April 19, 2024

انبارا: صنعتی گیس پلانٹ میں دھماکے سے سوسے زائد افراد ہلاک

انبارا: صنعتی گیس پلانٹ میں دھماکے سے سوسے زائد افراد ہلاک
December 25, 2015
انبارا(ویب ڈیسک) جنوبی نائیجیریا کی ریاست انبارا کے ایک صنعتی گیس پلانٹ میں ہونے والے دھماکے سے ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق انبارا میں لوگ کرسمس کی تیاری کے لیے سلنڈروں اور بوتلوں میں گیس بھروا رہے تھے اس دوران گیس ٹینکر میں دھماکا ہو گیا حادثے میں جھلسنے والے درجنوں افراد کو قریبی یونیورسٹی کے ایک اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں گیس پلانٹ کے ملازم اور عام شہری شامل ہیں دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہےریڈکراس کا کہنا ہے کہ چھ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔